بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان سے ملنے والی تمام ای میلز کو بلاک کر دیا ہے۔
جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ہینڈل‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں بانی تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ پاکستان سے کچھ لوگ قانونی طور پر مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے سائبر ہراسمنٹ آپریشن کے باعث پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا ہے۔
To friends in Pakistan legitimately trying to contact me-
I have had to block all emails from Pakistan thanks to a cyber harassment operation, no doubt instigated by PTI’s desperate opponents. Obviously as Twitter/ X is now banned in Pakistan by said desperate opponents,…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 16, 2024
جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ بلاشبہ مجھے اس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مایوس مخالفین کی طرف سے اکسایا گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ چونکہ ٹوئٹر ایکس پر اب پاکستان میں ان مایوس مخالفین نے پابندی عائد کر رکھی ہے، یہ صرف وی پی این رکھنے والے ہی دیکھ سکیں گے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید لکھا کہ ’پاکستانی سیاست‘ یہ وہ تحفہ جو 20 سال پہلے ملک چھوڑنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ملک میں سوشل میڈیا پر ملک مخالف پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ پر فائروال لگا دیا ہے، جس کے بعد ایکس، فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سست روی کا شکار ہیں۔
حکومت کی طرف سے فائر وال کے انسٹال کرنے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں، جس سے ان لائن کاروبار کرنے والے کاروباری حضرات کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔