اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کتنے جج دستیاب ہوں گے؟ ڈیوٹی روسٹر جاری

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ 19 اگست سے 23 اگست تک 3 جج دستیاب ہوں گے۔

ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد واپس آگئے ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ 19 اگست سے 23 اگست تک 3 ججز دستیاب ہوں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق ایک ہفتے کی تعطیلات کے بعد واپس آگئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:جسٹس بابر ستار نے جو الزامات لگائے ان کا ثبوت چاہیے، فیصل واوڈا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر 5 ججز عدالتی تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ دستیاب ہوگا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp