جسٹس بابر ستار نے جو الزامات لگائے ان کا ثبوت چاہیے، فیصل واوڈا

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کے ساتھ ایک سال پہلے جو کچھ ہوا، وہ ایک سال بعد کیوں یاد آگیا ہے، پہلے کیوں نہیں بتایا گیا، اب کسی پر الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا، آپ کو ثبوت دینے ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری آج کی پریس کانفرنس جسٹس بابر ستار اور جسٹس اطہر من اللہ کے لیے ہے، کیونکہ 28 مارچ چھٹی کے دن بابر ستار کی طرف سے پریس ریلیز آتی ہے، اور  بابرستار کہتے ہیں کہ جج بننے سے پہلے اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو رپورٹ بھیجی، ہم نے کہا کہ اس کے حوالے سے ریکارڈ روم کے اندر کوئی چیز ہوگی تحریری طور پر لیکن اس کا جواب ہمیں نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ کورڈ آف کنڈکٹ 2 کے تحت ججز کے بارے کہا گیا ججز اللہ سے ڈرنے والے اور کسی سے ڈرنے والے نہیں ہونے چاہییں، لیکن اب جواب نہیں آرہا تو ابہام بڑھ رہا ہے، بابر ستار نے جو اس وقت کے چیف جسٹس کو خط لکھا اس کا ثبوت دے دیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا اطہر من اللہ کے ساتھ کیس لگا تھا، وہ بہت سخت آدمی ہیں، اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ کسی کو بغیر ثبوت کے کام کرنے دیں گے، اور نہ ہی میڈیا کی زینت بننے کے لیے فیصلے کرتے ہیں۔ میرا گمان ہے کہ وہ کسی کے پریشر میں نہیں آتے اور نہ ہی اندھیرے میں کسی سے ملتے ہیں۔

’اطہر من االلہ نے لکھائی میں اگر کچھ لکھا ہے تو بابر ستار کے لیے سوال پیدا ہونگے‘۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ کوئی ٹی وی پر تجزیہ کرے یا انٹرویو دے، قانون ہم دونوں کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔ انہوں نے انٹیلیجنس اداروں پر الزام لگائے ہیں اس کا ثبوت دینا ہوگا۔

’میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ، چیف جسٹس بندیال کے سامنے پیش ہوا ہوں، ان لوگوں کے قلم میں اتنی طاقت ہے کہ وہ آپ کی زندگی کے فیصلے کرسکتے ہیں، وہ نا بکتے ہیں، نا رات میں کسی سے ملتے ہیں نا اپنی ذات کے لیے کام کرتے ہیں‘۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ دن گزر گئے، اب آپ کی پگڑیاں کوئی نہیں اچھال سکتا، قانون حفاظت دینے کے لیے بنا ہے۔ کسی کی پرائیویسی میں مداخلت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔ آپ پر بات آئی تو ایکشن لیا، کسی اور پر بات ہو تو چپ ہو جاتے ہیں۔

’کوئی میری پگڑی اچھالے گا تو میں اس کی پگڑی کا فٹبال بنا دوں گا، کوئی پیار کرے گا تو میں پیار کروں گا، میں یہاں کسی کی ترجمانی نہیں کر رہا‘۔

وہ کون سا انتشاری ٹولا ہے جو پاکستان کو پیچھے دھکیل رہا ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی ماں بہن پر بات ہوگی تو کوئی میرا مخالف بھی ہوگا تو میں اس کے ساتھ کھڑا رہوں گا، ریکارڈ پر ہے کہ عامر الیاس رانا نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے نواز شریف کو بیل دی تو انہوں نے صحافیوں کو بلا کر کہا کہ میرے بھی بچے ہیں۔

’جب تک انصاف پٹری پر نہیں آئے گا تب تک ملک پٹری پر نہیں آئے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی مہم چل رہی ہے، پردوں کے پیچھے بات نہ کی جائے، کھل کربات کی جائے، سپریم جوڈیشل کونسل کو اس معاملے میں مداخلت  کرنا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں