کیا شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حنا الطاف اور آغا علی نے راہیں جدا کرلیں؟

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان طلاق ہوگئی ہے، جس کی تصدیق معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو کے دوران کی۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے نجی ٹی وی پر پیش ہونے والے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی۔ ایک سیگمنٹ کے دوران شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد کو مشہور اداکاروں کی تصاویر دی گئیں جس میں اُنہیں تصاویر دیکھے بغیر اداکار کے کام اور مقبولیت سے اس کا درست نام بتانا تھا۔

مزید پڑھیں:کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کو طلاق دے دی؟

شگفتہ اعجاز کے ہاتھ میں اداکار آغا علی کی تصویر آئی تو اس کا رُخ مدیحہ نقوی اور ونیزہ احمد کی جانب تھا، تاہم شگفتہ اعجاز کو معلوم نہیں تھا کہ اُن کے ہاتھ میں کس اداکار کی تصویر ہے۔ مدیحہ نقوی نے شگفتہ اعجاز سے کہا کہ آپ کے ہاتھ میں جس اداکار کی تصویر ہے ان کا تعلق لاہور سے ہے، ان کی شادی پاکستانی ڈراموں کی ایک مقبول اداکارہ سے ہوئی تھی لیکن بد قسمتی سے ان کی اپنی اہلیہ و اداکارہ (حنا الطاف) سے علیحدگی ہوچکی ہے، دونوں نے دوسری شادی نہیں کی اور سنگل لائف گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اب تک کی مختصر ترین شادی، صرف 3 منٹ میں طلاق، وجہ کیا بنی؟

یہ سب سُننے کے بعد بھی شگفتہ اعجاز اس اداکار کو نہیں پہچان سکیں اور ہار مانتے ہوئے تصویر دیکھی تو کہا کہ یہ تو آغا علی ہیں۔ مدیحہ نقوی کی تصدیق کے بعد آغا علی اور حنا الطاف کے مداح کافی مایوس ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف نے سال 2020 میں کورونا کے دنوں میں لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کی تھی، تاہم 2 سال بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آنی شروع ہوئیں۔ اگرچہ جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی، تاہم افواہیں گرم تھیں کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور ان کی طلاق ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ