بھارت کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے لیڈیز واش رومز میں خفیہ کیمرہ نصب کیے جانے کے انکشاف۔
یہ بھی پڑھیں:طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام، گرلزہاسٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے لیڈیز واش روم میں خفیہ کیمرہ نصب کر کے خواتین کی غیرمناسب تصاویر اور ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے اس انکشاف کے بعد ریسٹورنٹ کے لیڈیز واش روم سے موبائل فون برآمد کر کے ایک ملازم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم کی شناخت 25 سالہ ونود کمار کے طور پر ہوئی جو ریسٹورنٹ میں کلینر ہے۔
اتراکھنڈ پولیس کے مطابق ملزم کے فون سے تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں، معاملے کی تحقیقات شفاف طریقے سے کی جائیں گی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ پولیس نے برآمد ہونے والا موبائل فون فرانزک کے لیے بھیج دیا ہے۔ جب کہ پولیس نے ونود کمار اور ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔