ہدایت کار سید نور نے اداکارہ صائمہ کے ساتھ زیادہ فلمیں بنائیں تو دوسری اداکاراؤں کا ردعمل کیا تھا؟

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فلم انڈسٹری کے ممتاز ہدایت کار سید نور نے کہا ہے کہ اداکارہ صائمہ کے ساتھ زیادہ فلمیں بنانے پر کئی اداکارائیں مجھ سے ناراض ہوگئی تھیں، اور اس بات کا سب سے زیادہ گلہ اداکارہ ریشم کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار سید نور نے اداکارہ ریشم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ذہین اداکارہ ہیں، انہیں میں نے ہی فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا مگر معلوم نہیں وہ مجھے اپنا استاد کیوں نہیں مانتی۔

یہ بھی پڑھیں دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ فلم ساز سید نور نے مشورہ دیدیا

انہوں نے کہاکہ اداکارہ اپنے استادوں میں ایوب خاور سمیت دیگر کا نام لیتی ہیں مگر پتہ نہیں مجھے استاد کیوں نہیں مانتی۔ ’بہر حال مجھے اس کا کوئی دکھ نہیں، مجھے اداکارہ کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کی خوشی ہے‘۔

سید نور نے کہاکہ میرے پاس اس وقت ریشم کے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔ معلوم نہیں کہ وہ اس وقت کام کیوں نہیں کررہی، یا لوگ انہیں کاسٹ کیوں نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں ٹک ٹاکر جنت مرزا بطور فلمی اداکارہ کیوں ناکام رہی؟ سید نور کا انکشاف

انہوں نے مزید کہاکہ میرے پاس جب بھی ریشم کے لیے کوئی کردار ہوا تو انہیں ضرور دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل