دوسری شادی کے خواہشمند مردوں کو کیا کرنا چاہیے؟ فلم ساز سید نور نے مشورہ دیدیا

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماضی کے مقبول فلم ساز سید نور نے دوسری شادی کے بارے میں سوچنے والے مردوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا سوچنے والے ایک ہی شادی پر اکتفا کریں کیونکہ دوسری شادی کرنا زندگی میں بہت کچھ تباہ کر دیتا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوسری شادی کرنا اچھا خیال نہیں۔ ’میں نے بھی دو شادیاں کیں لیکن دو گھر چلانے کے قابل نہیں تھا تاہم گھر والوں نے تعاون کیا‘۔

پہلی اور آخری محبت کے فرق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ کی پہلی محبت اس وقت ہوتی ہے جب آپ جذبات کو بھی نہیں پہچانتے، اور جب آخری محبت ہوتی ہے تو آپ زیادہ سمجھتے ہیں۔

’میں اپنی اہلیہ صائمہ کو ہی اپنی آخری محبت سمجھتا ہوں اور ہمارا رشتہ بہت مستحکم اور خوبصورت ہے‘۔

واضح رہے کہ سید نور کا شمار پاکستان کے بڑے پروڈیوسرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے دو شادیاں کیں۔

اداکارہ صائمہ کے ساتھ ہونے والی دوسری شادی کو انہوں نے تقریباً 10 سال تک خفیہ رکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں