’مجھے سوات میں ہی رہنے دیں‘، فاسٹ بولر احسان اللہ نے والد کے بیان کی مخالفت کردی

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں میرا اچھا ری ہیب چل رہا ہے، اور جلد کم بیک کروں گا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل اب ٹھیک ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں فاسٹ بولر احسان اللہ کو ری ہیپ میں کیا مشکلات درپیش ہیں؟ والد نے بتا دیا

انہوں نے کہاکہ میڈیا پر جو خبر آئی تھی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا وہ درست نہیں، میری پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست ہے کہ مجھے سوات میں ہی رہنے دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر احسان اللہ کے والد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست کی تھی کہ ان کے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی جائے۔

احسان اللہ کے والد نے کہاکہ سوات میں سہولیات اچھی نہیں ہیں، میرے بیٹے کو لاہور بلایا جائے، اور این سی اے میں منتقل کرکے علاج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں فاسٹ بولر احسان اللہ کو کہنی میں تکلیف، تشخیص کے لیے انگلینڈ روانہ

یہ بھی یاد رہے کہ احسان اللہ کو گزشتہ ایک سال سے کہنی کی انجری کا مسئلہ درپیش ہے، اس دوران ان کا آپریشن اور انگلینڈ میں چیک اپ بھی ہوچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp