بلوچستان، دالبندین میں کھمبوں سے لٹکتی ہوئی ملنے والی پانچوں لاشیں افغان باشندوں کی نکلیں

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع چاغی کے تحصیل دالبندین میں بجلی کے کھمبوں سے لٹکتی ہوئی ملنے والی 5 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

کھمبوں سے لٹکتی ہوئی ملنے والی لاشیں افغان باشندوں کی ہیں، جبکہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ سابق افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے ضلع چاغی میں گولیوں سے چھلنی 5 لاشیں برآمد

مارے جانے والوں کی شناخت روزی محمد ولد محمد، رحمت اللہ ولد عبد الحمید، سمیع اللہ ولد عبد الولی، آغا ولی ولد محمد ولی، سردار ولی ولد گلاب شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں گوادر میں فائرنگ: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 حجام قتل

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین میں 5 افراد کی کھمبوں سے لٹکتی ہوئی لاشیں ملی تھیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp