ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے لیے آسٹریلیا اور انگلینڈ ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میچ کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ مارچ 2027 میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر ٹیسٹ میچ کی میزبانی تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا۔ 15 سے 19 مارچ 1877 میں ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا گیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر بھرپور جشن منایا جائے گا۔ 1978-79 کے سیزن کے بعد پہلی مرتبہ مارچ میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ مارچ میں ہوا جو 29 مارچ کو ختم ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر کیا؟
ٹیسٹ کرکٹ کے 100 برس مکمل ہونے پر ٹیسٹ 12 سے 17 مارچ 1977 کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ہی کھیلا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے 2030-31 سیزن تک کے انٹرنیشنل وینیو رائٹس کا اعلان کردیا ہے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ اور نیو ایئر ٹیسٹ سڈنی میں ہی ہوں گے۔
باکسنگ ڈے اور نیو ایئر ٹیسٹ کیا ہے؟
25 دسمبر یعنی کرسمس کے اگلے دن 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے تاریخی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ ’باکسنگ ڈے ٹیسٹ‘ کہلاتا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پاک-بنگلہ دیش ٹیسٹ میں تماشائیوں کو داخلے اجازت کیوں نہیں ہوگی؟
1980 کے بعد سے آج تک ہر سال 26 دسمبر کو آسٹریلیا کا میلبورن کرکٹ گراؤنڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرتا چلا آرہا ہے اور اس ٹیسٹ میچ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا جاتا ہے۔
پاکستان ٹیم اب تک 4 مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کھیل چکی ہے، پہلی مرتبہ 1983 میں کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا جبکہ 2009 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ اور 2009 میں 170 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے آخری مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ 2016 میں کھیلا تھا اور یہ میچ بھی آسٹریلیا کے نام رہا۔
مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان
واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں سالِ نو کے آغاز پر جنوری کے پہلے ہفتے میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ نیو ایئر ٹیسٹ کہلاتا ہے۔