عمران خان جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑیں گے، درخواست فارم جمع

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے لیے درخواست فارم جمع کروا دیا، زلفی بخاری نے تصدیق کر دی۔

عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں مطلع کیا ہے کہ ’عمران خان کی ہدایت کے مطابق ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے الیکشن 2024 لڑنے کے لیے درخواست فارم جمع کرا دیا گیا ہے، ہم ایک تاریخی مہم کے لیے سب کے تعاون کے منتظر ہیں۔‘

As per Imran Khan’s instructions, his application form to Oxford University Chancellor Election 2024 has been submitted. We look forward to everyone’s support for a historic campaign.

قبل ازیں برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے جولائی میں رپورٹ کیا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، اب عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر پیغام میں اس کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونین کا صدر بننے والا اسرار کاکڑ، قلعہ عبداللہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی تک کیسے پہنچا؟

عمران نے آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کی، جہاں انہوں نے 1975 میں فلسفہ، سیاست اور اقتصادیات میں اپنی ڈگری مکمل کی،ممتاز برطانوی یونیورسٹی میں اس عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کے ان کے فیصلے سے توقع کی جاتی ہے کہ ان کی پاکستان میں قید کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول ہوگی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر کی نشست 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی ہے، جنہوں نے 21 سال بعد اس عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے دیگر ممکنہ امیدواروں میں سابق برطانوی وزرائے اعظم تھریسامے، ٹونی بلیئر، بورس جانسن، سینٹ ہیوز کالج آکسفورڈ کی پرنسپل اور یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر، انجیولینی انکوائری کی سربراہ ایلش انجیولینی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکٹر کا تعلق پاکستانی شہری ہیں، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر کیسے منتخب ہوتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اعزاز: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب

آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب کانووکیشن کے اراکین کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں یونیورسٹی کے تمام سابق طلبا شامل ہوتے ہیں، جنہیں یونیورسٹی نے ڈگری دی  ہوتی ہے، اس عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کا اہل ہونے کے لیے ایک امیدوار کو کانووکیشن کے کم از کم 2 اراکین کے ذریعے نامزد کیا جانا چاہیے۔

انتخابی عمل عام طور پر ان معزز افراد کے لیے کھلا ہے، جنہوں نے عوامی زندگی، تعلیمی یا دیگر شعبوں میں اہم شراکت کی ہے، چانسلر کا کردار بڑی حد تک رسمی ہوتا ہے، لیکن یہ یونیورسٹی کے اندر ایک باوقارعہدہ ہے۔

کانووکیشن میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے مائیکلمس کی مدت کے تیسرے ہفتے میں آن لائن نئے چانسلر کا انتخاب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp