سپریم کورٹ: پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کو فعال بنانے کا کیس ڈی لسٹ

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کو فعال بنانے کا کیس ڈی لسٹ کردیا، جس کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کے مطابق بینچ کے رکن جسٹس جمال خان مندوخیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کو فعال بنانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کل 19 اگست کو سماعت کرنا تھی، جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے التوا کی درخواست دائر کی تھی۔

سلمان اکرام راجا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینیئر وکیل حامد خان 6 ستمبر تک بیرون ملک ہیں، ان کی واپسی تک مقدمہ ملتوی کیا جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 13 اگست کو پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کو فعال بنانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس سے قبل ٹریبونلز ججز تعینات کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت تک سماعت ملتوی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن ٹریبونلز: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اس سے قبل سینیئر قانون دان سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ٹریبونلز کیلئے تعینات ججز کا فیصلہ درست تھا، الیکشن کمیشن کا لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تعینات ججز کو نا ماننے کے پیچھے قانونی جواز نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp