اسلام آباد میں چینی شہری کی گاڑی کو حادثہ، راہگیر ہلاک

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد گاڑی چلانے والے چینی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایف9 پارک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 23 سالہ ولی اللہ کے نام سے ہوئی ہے، شہری سے ٹکرانے کے بعد گاڑی کے الٹ جانے سے غیرملکی ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ مارگلہ منتقل کردیا ہے، چینی نژاد ڈرائیور کیخلاف مقدمہ جاں بحق شہری کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں تیز رفتار ڈرائیونگ سے قتل کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق گاڑی چینی شہری چلا رہا تھا، اور اچانک ٹائر کے پھٹ جانے سے گاڑی بےقابو ہوکر نوجوان شہری سے ٹکرائی جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاپتا طالبعلم کی لاش کھائی سے مل گئی: ’ٹریل 5 بھی اب محفوظ نہیں‘

مذکورہ حادثہ اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا کے سامنے جناح ایوینیو ایف 9 پارک کے مہران گیٹ کے قریب پیش آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ با نکتہ جواب

قومی اسمبلی اجلاس میں تعلیم، ہیلتھ اور ماحولیات کے اہم بل زیر غور

سینیٹ اجلاس میں نیشنل ایگری ٹریڈ اتھارٹی بل اور صحافیوں کے مسائل پر غور

پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

کیا پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 15 روز میں ہونے والی ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا