کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت18افراد جاں بحق

اتوار 20 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس کو صوبہ پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 18 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں بس اور پک اپ وین کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ 15 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد کے اسپتالوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوسکے گی۔

حادثہ کی وجہ بیان کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پک اپ میں ڈیزل کے ڈرم رکھے ہوئے تھے جس کی وجہ سے بس میں آگ لگی۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر بس میں35 سے 40 مسافر سوار تھے۔

زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی، اچانک گاڑی سے ٹکر کے بعد بس کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا تھا۔

قبل ازیں ڈی ایس پی احسان ظفر نے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پیش آئے حادثےمیں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق صبح سوا 4 بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر بس کی ٹکر ہوئی، جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر مکمل تباہ ہو گئیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔

ایم ایس پنڈی بھٹیاں اسپتال کا کہنا ہے کہ 11افرادکی لاشیں اور 15 زخمیوں کوپنڈی بھٹیاں اسپتال لایاگیا، 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے الائیڈاسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار