رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ 500 یونٹ تک استعمال پر بجلی کی قیمتیں 2 ماہ کے لیے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر سارا سال سب کے لیے کم ہونی چاہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رؤف حسن نے آرمی چیف سے متعلق حساس معلومات بھارت سے شیئر کیں، چشم کشا ثبوت سامنے آگئے
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص پیسوں سے بجلی کی سبسڈی دی جارہی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن قابل صحافی ہیں اور وہ آرٹیکلز بھی لکھتے رہتے ہیں، صحافیوں کے صحافیوں کے ساتھ رابطے رہتے ہیں، انہوں نے جو بھی رابطے رکھے ہیں وہ قانونی طور پر درست ہیں اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔
مزید پڑھیں:پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس ضمن میں کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کہا ہے، انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں اپنی جماعت کے کلین سوئیپ کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔