خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کی پارلیمنٹ ہاؤس اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی دھمکی کیوں؟

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندوں نے صوبے بھر میں بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہ ملنے کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس، اڈیالہ جیل اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

لوکل کونسل ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر حمایت اللہ مایار کے مطابق اختیارات کی نچلی سطح پر عدم منتقلی نے بلدیاتی نمائندوں کا پارہ ہائی کردیا، ڈھائی سال سے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہیں کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

میڈیا سے گفتگو میں میئر مردان حمایت اللہ مایار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں نے متعدد بار خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جو سود مند ثابت نہیں ہوئے۔

حمایت اللہ مایار کے مطابق اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، اس کے بعد نگراں صوبائی حکومت اور پھر موجودہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہم سے مذاکرات میں ہمارے مطالبات تسلیم کیے لیکن کسی حکومت نے بھی ان پر عملدرآمد نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں تحصیل کونسل انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت کی وجہ کیا بنی؟

’اب خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہمارا احتجاج اسلام آباد میں ہوگا، جہاں ہم وفاق سے صوبائی حکومت کے فنڈز بند کرنے کا مطالبہ کریں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp