دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن سامنے آیا ہے، جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن مکمل بند ہوگیا ہے۔ پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کو قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مطابق گرڈ اسٹیشن مکمل بند ہونے کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ بھی مکمل بند ہوگئی ہے، بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: دھابیجی اسپیشل اکنامک زون معاشی انقلاب کی نوید ہے، بلاول بھٹو
ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاؤن اور پانی کے بیک پریشر کے باعث پانی کی 2لائینیں پھٹ گئی ہیں، 72انچ ایم ایس کی لائن نمبر 5 اور 72انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر پھٹ گئی ہیں۔ متعلقہ حکام مزید لائنوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث واٹر کارپوریشن کے تمام ہائیڈرنٹس سروس بھی عارضی طور پر معطل ہوگئے ہیں، پانی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد واٹر کارپوریشن کے تمام ہائیڈرنٹس سے سروس بحال کی جائے گی۔
رجمان نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں کیونکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی آج صبح 11:30 پر مکمل بند ہوگئی تھی جو تاحال بحال نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بجلی کی پیداوار استعمال سے زیادہ ہے تو پھر لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟
سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔