ایران نے افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طالبان کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے تنگ آکر ایران نے بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طالبان کے افغانستان میں حکومت پر قابض ہونے کے بعد سے علاقائی امن خطرے میں پڑ گیا ہے جس کی وجہ سے طالبان کے زیر اقتدار افغانستان خطے میں دہشتگرد تنظیموں کا مرکز بن چکا ہے۔

طالبان کی عوام دشمن پالیسوں  اور مظالم سے تنگ افغان لوگ ہجرت کرنے پرمجبور ہیں، ہجرت کرنے والے افغان باشندوں کی اکثریت غیر قانونی سرگرمیوں، اسمگلنگ اور دہشتگردانہ کاروایوں میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا بڑا فیصلہ کیوں کیا؟

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ایران نے افغانستان کے ساتھ بارڈر پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ایرانی حکام کے مطابق 50لاکھ سے زائد افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران میں مقیم ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان ایران سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ اسمگلنگ اور دہشتگردانہ کارروایوں کو روکنا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ سرحد پر باڑ لگانے کا کام ایرانی حکام اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان یقینی بنائیں افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو، امریکا

واضح رہے افغان طالبان کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے، کیونکہ یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر کب تک افغان طالبان دیگر ممالک میں دہشتگردی کو فروغ دیں گے اور اپنی ہی عوام کو بے یار ومددگار چھوڑیں گے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟