مریم نواز کا ویژن، پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے باعث پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق بقا کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات، جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کے لیے صوبہ پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگیا، جس کے بعد کالے ہرن اور تلور کا جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے پتہ لگانے کا آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

رپورٹ کے مطابق نایاب کالے ہرن اور تلور دونوں ہی اپنی بقا کے خطرات سے دوچار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی تجویز پر تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی تھی۔

جدید ماہرین کی مدد سے صوبہ پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات نے تھرمل ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا، اب تھرمل ٹیکنالوجی جانوروں کے جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے ان کا پتہ لگاتی ہے۔

پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے ابتدائی امیجز حاصل کرلیے، اور آزمائشی آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے کالے ہرن کی تصاویر حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب کی جیلوں میں اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ

مریم اورنگزیب نے کہاکہ تھرمل ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال سے بقا کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوسکے گا، پہلی بار تمام جنگی حیات کا سروے ہورہا ہے تاکہ ان کی تعداد، رہائش کے مقامات اور تحفظ کے لیے ضروری ڈیٹا حاصل ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا امریکا سے ’ریڈ لائنز‘ برقرار رکھتے ہوئے رابطوں کے فروغ کا عندیہ

راولپنڈی: اب بغیر ہیمٹ سفر کرنے والے بائیکرز کا چالان نہیں ہوگا

برطانوی عدالت نے عدیل راجا کے دعوے مسترد کردیے، پروفیشنل جھوٹا قرار

امریکا عالمی انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، ایران کے ساتھ پاکستان بھی متاثر ہو سکتا ہے، حافظ نعیم الرحمان

بلھے شاہ ایکسپریس کی 28 مئی سے بحالی کا اعلان

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے