وفاقی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کے ویرئینٹ ’کلیڈ ون‘ (CLADE I) کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پچھلے ہفتے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے کیس کی شناخت جینوم سیکوینسنگ کے نتیجے میں ’کلیڈ ٹو‘ کی قسم سے کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، فوکل پرسن پمز اسپتال
ترجمان نے بتایا کہ 2022 سے 2023 کے درمیان منکی پاکس کے کیسز بنیادی طور پر ’کلیڈ ٹو‘ سے منسلک تھے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس وائرس کو دو بنیادی کلیڈز ’کلیڈ ون‘ اور ’کلیڈ ٹو‘ میں تقسیم کیا ہے، اور کلیڈ ون وائرس کلیڈ ٹو کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بارڈرز پر منکی پاکس کی اسکریننگ کا موثر نظام بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
ترجمان نے بتایا کہ وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کررہی ہے، اور عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔