سیاستدان بننا ہے یا نہیں؟ شاہد آفریدی نے بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے سیاست کے میدان میں اترنے کے حوالے سے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی: انصاف سے عاری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی 17 سال کی عمر سے ہی ایک مشہور شخصیت کے حامل ہیں اور انہوں نے کرکٹ میں بہت نام کمایا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو کئی مرتبہ منجدھار سے نکالنے اور اپنے زوردار چھکوں کی بدولت انہیں ہمیشہ قوم کی طرف سے بے پناہ محبت ملی ہے۔

انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس کھیلے اور بعد میں انہوں نے کئی لیگز میں بھی حصہ لیا جہاں وہ ہمیشہ ٹاپ پر رہے۔ شاہد آفریدی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور اب وہ لیگز اور فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی اشنا شاہ کے نئے شو میں مہمان تھے اور انہوں نے آج کل سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب شیئر کیا جو ان کی سیاست میں انٹری کے بارے میں ہے۔

مزید پڑھیے: جھوٹا پراپیگنڈا مجھے حقداروں تک حق پہنچانے سے نہیں روک سکتا، شاہد آفریدی کا بائیکاٹ مہم پر ردعمل

حال ہی میں میڈیا اینکرز اور چینل مالکان کو حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے جن میں سے کچھ طاقت کے ڈھانچے میں کچھ طاقتور نشستوں پر بھی ہیں۔

گزشتہ ایک سال کے دوران شاہد آفریدی نے کچھ سیاسی بیانات بھی دیے تھے اس لیے لوگ جاننا چاہتے تھے کہ کیا وہ بھی سیاست میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سیاست میں آنا چاہتے تھے اور ان کے ذہن میں ایک پارٹی بھی تھی لیکن سنہ 2021 کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اب سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہتا اور صرف فلاح و بہبود کے کاموں پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: این آر او وزیراعظم کے بجائے ادارے کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، شاہد آفریدی کے بیان پر صارفین کی تنقید

آفریدی کا خیال ہے کہ یہاں اقتدار میں لوگ کام نہیں کرتے اور صرف لڑتے رہتے ہیں اس لیے وہ تو اس سے دور ہی رہنا چاہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp