بلوچستان میں مون سون بارشیں جاری، نشیبی علاقے زیرآب، متعدد شاہراہیں بند

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارشوں کے سبب صوبے کے شمال مغربی اور مشرقی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں کے سبب ہونے والے مختلف حادثات کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں برشوں سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال

جمعہ سے بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بارش کے نئے سلسلے کے دوران مختلف حادثات میں ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی متعدد شاہراہیں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بند ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چمن راجا اطہر عباس نے تصدیق کی کہ طوفانی بارش کے بعد گھر میں نصب سولر پینل گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

لیویز اسٹیشن انچارج صابر احمد نے بتایا کہ خضدار ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 11 بھیڑیں اور بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔

’صوبے کے مختلف اضلاع میں طغیانی کے باعث قومی شاہراہیں متاثر‘

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں طغیانی کے باعث قومی شاہراہیں متاثر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، لوگ بے یارومددگار

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہرنائی تا کوئٹہ ہائی وے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ہے۔ جبکہ نوشکی تا کوئٹہ اور نوشکی تا دالبندین شاہراہ کے متعدد مقامات پر پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

نوشکی کا کوئٹہ اور دالبندین سے زمینی رابطہ منقطع

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کے مطابق نوشکی کا کوئٹہ اور دالبندین سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور اسی طرح نوشکی میں شدید بارشوں کے باعث دیہات میں سیلابی صورتحال ہے، جبکہ کوہلو تا سبی شاہراہ سیلابی پانی کے باعث بند ہو گئی ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد ریلوے ٹریک متاثر ہوا ہے۔ تیز بارش کے باعث چمن کے قریب شیلا باغ میں ریلوے ٹریک متاثر ہوا، جس کے باعث ٹرین آج کوئٹہ سے روانہ نہ ہوسکی، جبکہ جعفرآباد میں بھی تیز بارش کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی آگیا۔

یہ بھی پڑھیں شہری نے جان پر کھیل کر سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو بچا لیا، نقد انعام کا اعلان

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، مقامی انتظامیہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے بعد میں سروے کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘