حکومتی معاہدے پر عملدرآمد، لیاقت بلوچ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

محسن نقوی اور لیاقت بلوچ کے درمیان طے پایا کہ حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں میں طے پانے والے معاہدہ پر جائزہ کے لیے آئندہ 3 سے 4 روز میں اسلام آباد یا لاہور میں میٹنگ ہوگی، اور معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں معاہدہ شروع ہو چکا، عوام کو ریلیف نہ ملا تو 45 دنوں سے قبل اسلام آباد کا رخ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے معلوم کیاکہ آپ کے حافظ صاحب کہاں ہیں۔ جس پر لیاقت بلوچ نے کہاکہ وہ پورے ملک میں دورہ پر ہیں تاکہ معاہدہ کے مطابق عوام کو لازماً ریلیف مل جائے اور حکومت غفلت نہ کرے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے اور مشکلات میں کمی لانے کے لیے بہت تیزی سے کام کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان معاہدے میں کیا طے پایا؟

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے بجلی کے بلوں میں کمی اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کے لیے راولپنڈی میں دھرنا دیا تھا، اور اس دوران حکومت کے ساتھ مذاکرات میں یہ طے پایا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات پر 45 روز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp