سردیوں میں ناف پر تیل لگائیں حیران کن فوائد پائیں

جمعرات 12 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں میں ناف پر تیل لگانا ہمارے جسم کے لیے کتنا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے؟ یہ ایک ایسا عمل ہے جو ناصرف انسان کو چست رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بھی بناتا ہے۔

غور کیا جائے تو ناف یعنی پیٹ کا یہ حصہ جسم کے درمیان ہوتا ہے جو کہ آپ کے دماغ سے جڑا ہوتا ہے جو کہ انسان کو اس کے ہر عمل کی ہدایات دے رہے ہوتے ہیں لہٰذا ناف پر تیل لگانے سے ذہنی تناؤ، سمیت کئی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔

آئیے جانتے ہیں سردیوں میں رات کو سونے سے قبل ناف پر تیل لگانے سے کون سے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟

ہاضمہ بہتر بناتا ہے:
ناف کی مالش سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، اس سے فضلے کا باقاعدگی سے اخراج بہتر ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ گیس سمیت بے چینی کو بھی دور کرتا ہے، ہاضمہ بہتر کرنے کے لیے ناف پر سرسوں کا تیل لگانا بہتر ہے۔

خواتین و مرد حضرات کیلئے کیسے فائدہ مند ہوتا ہے؟
ناف میں تیل لگانا مردوں میں تولیدی طاقت کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ یہ اسپرم کاؤنٹ میں اضافے کا باعث بھی ہوتا ہے۔

خواتین جنہیں اپنے مخصوص دنوں میں پیٹ اور کمر میں درد کی شکایت رہتی ہے، وہ ناف میں تیل کی مالش کریں، اس سے بچہ دانی کے گرد موجود نسیں پرسکون رہتی ہیں جس سے درد محسوس نہیں ہوتا، اس کے لیے زیتون اور کھوپرے کے تیل کی ماش فائدہ مند ہے۔

نظر میں بہتری:
ناف کا آنکھوں تک پہنچنے والی نسوں سے براہ راست تعلق ہوتا ہے، اس لیے سرسوں یا بادام کے تیل کی ناف میں مالش نظر میں بہتری کرتی ہے۔

اس کے علاوہ کچھ لوگوں کے آنکھوں کے گرد سوجن رہتی ہے، ناف میں تیل لگانے سے اس سے بھی نجات ملتی ہے۔

جِلد کو اچھا بناتا ہے:
ناف میں تیل لگانے سے آپ کی جلد میں بھی بہتری آتی ہے، اس کے لیے آپ زیتون، سرسوں، بادام، نیم کا تیل سمیت کھوپرے کا تیل استعمال کرسکتے ہیں۔

اس سے ہارمونز متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے، جس سے چہرے پر ہونے والے داغ دھبے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

جوڑوں کے درد کے لیے مفید:
روزمیری، تل اور کیسٹر آئل میں سے کسی بھی تیل کی ناف میں مالش جوڑوں کے درد کے لیے انتہائی مفید ہے۔

سردیوں میں جوڑوں کا درد ایک عام بات ہے، اس کے لیے ناف کی مالش ان درد سے چھٹکارے کا سبب بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟