مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کے 16 منٹ پر دوسرا 6 بج کے 23 منٹ پر آیا۔یوں 7 منٹ کے دورانیے میں 2 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں ایک گھنٹے میں 2 مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
زلزلہ مقبوضہ کشمیر میں سوپور کے قریب 11 کلومیٹر گہرائی میں آیا اور اس کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کے بعد کچھ دیر کے لیے انٹر نیٹ سروس بھی تعطل کا شکار رہی۔
وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ پونچھ اور حویلی کی اضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔