پاکستان-بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی تقریب رونمائی کردی گئی، کپتان شان مسعود اور بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم اور دامنِ کوہ میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دونوں کپتانوں کی تقریب میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی۔ بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو اور کپتان شان مسعود کو دامن کوہ لے جایا گیا، پرفضا مقام پر دونوں کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پوزیشن بہتر کرنے کے لیے ہوم میچز جیتنا ہوں گے، شان مسعود

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بطور ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز ہیں۔ ہماری توجہ میچ میں 20 وکٹیں حاصل کرنے پر ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ شاہین اور نسیم کے ساتھ محمد علی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں، صائم ایوب نے اپنی آخری اننگز میں اچھی جھلک دکھائی تھی۔ اچھی کرکٹ کھیل کر ہماری ٹیم کے ساتھ شائقین بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کی اچھی سیریز رہی، پاکستان کے خلاف بھی اچھی سیریز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ؟

واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں ہی 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے