بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ؟

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، پاکستان شاہینز سے کب اور کہاں ٹکرائے گی؟

پی سی بی کی جانب سے پیر کو کیے گئے اعلان کے مطابق شان مسعود پہلی بار ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شان مسعود کے علاوہ سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جنہیں بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ میں ایک مضبوط بولنگ اٹیک ہوگا جس میں چار فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیاہے، ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ محمد علی، نسیم شاہ اور ابھرتے ہوئے اسٹار خرم شہزاد فاسٹ بولر ہوں گے، حارث رؤف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش اے کیخلاف 4 روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کونسے سینیئر کھلاڑی پاکستان شاہینز کا حصہ ہوں گے؟

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر سلمان آغا واحد اسپنر ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جیسن گلیسپی کا یہ پہلا میچ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی پاکستان کو منتقل، محسن نقوی ایک اور اہم عہدہ سنبھالنے کے قریب

پاکستان پلیئنگ الیون

پاکستان پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، خرم شہزاد، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارتی ٹیم کو این او سی جاری کردیا

ترکیہ کا ففتھ جنریشن جنگی طیارہ ’ کآن‘ اڑان بھرنے کو تیار، امریکی صدر سے بڑے سرپرائز کی امید

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟