سوناکشی سنہا کو شادی کے صرف 2 ماہ بعد اپنا مہنگا فلیٹ کیوں بیچنا پڑگیا؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ممبئی کے جس گھر میں اپنی شادی کی تقریبات منعقد کی تھیں اسے فروخت کرنا چاہ رہی ہیں۔

ویٹرن اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی نے ایک بزنس مین ظہیر اقبال سے شادی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ظہیر خان کی سب سے بُری عادت کیا ہے؟ شادی کے ایک ماہ بعد سوناکشی سنہا نے بتادیا

ایک ریئل اسٹیٹ ایجنسی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں ممبئی کے پوش علاقے باندرہ ویسٹ میں ایک شاندار 4,200 مربع فٹ اپارٹمنٹ کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

لگژری انٹیریئر والے اس اپارٹمنٹ سے سمندر کا نظارہ بھی بڑا دلکش لگتا ہے اور اس فلیٹ کی ڈیمانڈ 25 کروڑ روپے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: سوناکشی سنہا نے شادی کے خاص اور جذباتی لمحات شیئر کردیے

اداکارہ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اور آرکیٹیکچرل ڈائجسٹ انڈیا کے ویڈیو ٹور میں شیئر کی گئی تصاویر کی بدولت مداحوں کی طائرانہ نظروں نے اس اپارٹمنٹ کو سوناکشی سنہا کی رہائش گاہ کے طور پر جلد ہی پہچان لیا۔

مذکورہ اپارٹمنٹ میں سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئی تھی اور دونوں نے شادی کے ابتدائی شب و روز بھی وہیں گزارے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوناکشی گزشتہ سال مئی میں مذکورہ گھر میں شفٹ ہوئی تھیں۔ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز سے خبر اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

سوناکشی کا نیا اپارٹمنٹ

میڈیا کے مطابق اپارٹمنٹ بیچنے کے فیصلے کی اصل وجہ یہ ہے کہ سوناکشی نے ستمبر 2023 میں اسی عمارت میں ایک اور اپارٹمنٹ 11 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ہنی مون پر، رومانوی تصویریں سامنے آگئیں

سوناکشی سنہا حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیرامنڈی میں نظر آئیں۔ وہ اب اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کر رہی ہیں۔

نیٹ فلکس شو کے علاوہ سوناکشی نے ایک ہارر کامیڈی فلم کاکوڈا میں بھی کام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

پاکستان میں موٹر سائیکل اور تھری ویلر کی فروخت میں حیران کن اضافہ

سولر صارفین کے لیے بڑا دھچکا، نیپرا کی نئی تجاویز سے کتنا نقصان ہو گا؟

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں