پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: سستے ٹکٹ کہاں سے کیسے مل سکتے ہیں؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ہوم ٹیسٹ بہار کی آمد، پاکستان کل بنگلہ دیش سے پہلا میچ کھیلے گا

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے، وی آئی پی 500 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ ویک اینڈ پر اس ٹکٹ کی قیمت 600 روپے ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں پہنچنے کا موقع دینے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹکٹ بورڈ کی ویب سائٹ PCB.tcs.com.pk سے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایوی ایشن گراؤنڈ میں واقع ٹکٹ بوتھ یا نامزد ٹی سی ایس برانچز سے بھی ٹکٹ حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

میچ کے دنوں میں دو روٹس پر ایک مفت شٹل بس سروس بھی چلائی جائے گی تاکہ شائقین کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک رسائی میں آسانی ہو۔

روٹ ایک ایوی ایشن گراؤنڈ، راول روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک چلے گا، جبکہ روٹ 2 گورنمنٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کالج فار بوائز، 6 روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک جائے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ ہفتے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان-بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں

یہ فیصلہ آنے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟