سائیکل ٹور پر آنے والے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخلے سے کیوں روک دیا گیا؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا پولیس نے منگل کی شام 4 چینی سیاحوں کو صوبے میں داخلے سے روک کر واپس پنجاب بھیج دیا۔

نوشہرہ پولیس نے اٹک خیرآباد کے مقام 4 چینی سیاحوں کا داخلہ اس وقت روک دیا جب وہ پنجاب سے صوبے میں داخل ہورہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں چین کے 3 شہر دنیا کے 10 بہترین سیاحتی شہروں میں شامل

نوشہرہ پولیس کے مطابق پنجاب سے 4 چینی سیاح سائیکل دورے پر تھے اور پنجاب سے خیبرپختونخوا میں داخل ہو رہے تھے، ان کے ساتھ  پنجاب پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں داخلے کے لیے دستاویزات ناکافی تھیں اور صوبے میں آنے کے لیے این او سی نہیں لیا تھا۔ این او سی نہ ہونے کے باعث سیاحوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ واپس روانہ ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ چینی سیاح سائیکل ٹور پر تھے۔ اور ان کے پاس افغانستان کے ویزے بھی تھے۔ جس سے لگ رہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا سے سائیکل پر افغانستان جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں چائنا یادگار دنیور گلگت میں کیوں بنائی گئی؟

پولیس نے بتایا کہ چینی سیاحوں کو این او سی کے حوالے سے بتا دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ این او سی کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور ہوٹلوں میں بھی رہائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجازت نہ ملنے پر چینی سیاح واپس لوٹ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp