اسٹاک مارکیٹ: 78 ہزار پوائنٹس کی حد بحال، ڈالر مزید سستا

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی روپے کے مقابلے میں جہاں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے، وہیں دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رہنے کے بعد 78 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا مستقبل، مزید ریکارڈ متوقع یا مندی کا خطرہ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی رونما ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 30 پر آ گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ابھی تک برقرار ہے، جس کے بعد 497 پوائنٹس کے اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 78 ہزار 242 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 77 ہزار 745 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر نیچے آ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 4 ارب 2 کروڑ 94 لاکھ 55 ہزار 986 روپے مالیت کے 11 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 393 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp