تکنیکی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تکنیکی اور آپریشنل مسائل کے باعث متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کراچی ایئرپورٹ پر تکنیکی خرابی اور آپریشنل مسائل کے باعث سیرین ایئر کی اسلام آباد اور لاہور کے لیے فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ایئر سیال کی لاہور کے لیے 2 فلائٹس بھی منسوخ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ: منشیات کا سراغ لگانے والے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

ایئرپورٹ حکام نے فلائٹس کی منسوخی وجہ نامعلوم تکنیکی خرابی اور آپریشنل مسائل کو قرار دیا ہے اور منسوخ کی گئی فلائٹس کے مسافروں سے کہا ہے کہ ری شیڈولنگ یا متبادل فلائٹس کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں ایئرپورٹ اسٹاف کے لیے فیس ماسک پہننا، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال اور مسافروں کے سامان کو ڈس انفیکٹ کرنا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

علاوہ ازیں، بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایات کے مطابق وبائی امراض سے متاثرہ مسافروں کو الگ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسافروں کو فیس ماسک بھی فراہم کریں اور یقینی بنائیں کہ انٹرنیشنل ایئرلائن اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اسٹاف دوران ڈیوٹی فیس ماسک استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا

غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

ویڈیو

اوورسیز کانفرنس انتہائی مؤثر رہی، زبردست نتائج سامنے آئیں گے، رانا گلزار

بلوچستان کے مسائل کا حل کیسے ممکن، کیا پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے نہروں کا سودا کیا؟

لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم

کالم / تجزیہ

میں نے کچھ غلط نہیں کیا’ سیریز ایڈولینس پر ایک مختلف نقطہ نظر‘

اجیت کور: لاہور کی سڑکوں پر جن کی یادوں کا سفر جاری رہا

پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟