کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے تربیت یافتہ کتے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کے شوٹر کی فائرنگ سے اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں اے این ایف نے بھاری منشیات برآمد کر لی، 5 ملزمان گرفتار
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اے این ایف کا کتا عملے کی غفلت کے باعث اپنے پنجرے سے باہر نکل کر رن وے پر آگیا تھا، جہاں پر اسے گولی ماری گئی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سی اے اے کے شوٹر نے سمجھا کہ کوئی عام کتا رن وے پر آگیا ہے، اور طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر شوٹر نے فائرنگ کی۔
رپورٹس کے مطابق کتا تربیت یافتہ تھا جو طیاروں اور مسافروں کے سامان میں منشیات کا سراغ لگاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں افغانستان اسمگلنگ ناکام، 2 سو میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد
دوسری جانب سے سی اے اے اور اے این ایف حکام کی جانب سے کتے کو ہلاک کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔