پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور صرف 16 رنز پر پاکستان نے 3 وکٹیں گنوادیں۔
گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز ہوا تو عبد اللہ شفیق 12 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 14 رنز پر جبکہ کپتان شان مسعود 6 رنز بناکرلٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
لیکن شان مسعود کی وکٹ اس وقت تنازع کا شکار بن گئی جب بنگلہ دیش کی ٹیم نے ریویو کا سہارا لیا اور تھرڈ امپائر کی جانب سے شان مسعود کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔
لیکن جب تھرڈ امپائر کے ریویو میں کیمرا سلو کیا گیا تو اس میں صاف نظر آ رہا تھا کہ بال بیٹ کے بجائے پیڈ پر لگی اور پھر وکٹ کیپر کی جانب سے پکڑے گئے کیچ کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شائقین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ آؤٹ غلط قرار دیا گیا ہے۔
Out or not out❓
Shan Masood is dismissed by Shoriful Islam.#PAKvBAN | #TestOnHai pic.twitter.com/8OgkgQKHPa
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 21, 2024
بعد ازاں سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شان مسعود نے گراؤنڈ میں بھی ناراضی کا اظہار کیا اور پویلین پہنچ کر کوچ کو ویڈیو دکھا کر یہ کہتے نظر آئے کہ ان کو آؤٹ قرار دینے کا فیصلہ غلط تھا۔
Shan Masood Not Happy With The Decision & Showing it to Coaches Aswell,
Was it out ? #PakvBan pic.twitter.com/oc6gUMnzuB— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) August 21, 2024
احتشام صدیقی نے شان مسعود کو آؤٹ قرار دینے کے فیصلے پر کہا کہ یہ واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھا۔
It was clearly Not Out.
– Hard Luck Shan Masood 🥲 #PAKvBAN pic.twitter.com/2kHxWJpOyR
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) August 21, 2024
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔