کوئی “میرے عزیز ہم وطنو” کہنے والا آ جائے اس سے پہلے سیاست دان مل بیٹھیں، سراج الحق

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے رابطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ کوئی ’’میرے ہم وطنو کہنے والا آ جائے، سیاستدان مل بیٹھیں اور پورے ملک میں انتخابات کی ایک تاریخ پر متفق ہو جائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ سیاسی اور معاشی بحران کے بعد ملک آئینی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، ایک دوسرے کو مسترد کرنے کا کھیل جاری ہے، مثبت پیش رفت جس کے لیے قوم ترس رہی ہے وہ کوئی نہیں ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے کی نفی کرنے کی بجائے مشترکات کی طرف آنے کی ضرورت ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی لڑائی نے ملک میں آئینی بحران پیدا کیا ہے اور اب بات ایک بار پھر وہیں پر آ گئی ہے کہ ’میرا جج زندہ باد‘ اور ’تمہارا جج مردہ باد‘۔ انہوں نے کہا کہ ادارے متنازعہ ہو رہے ہیں۔ عدالتوں کے اندر سیاسی مسائل حل ہوں گے نہ ہی مارشل لاء یا کسی ٹیکنوکریٹ یا صدارتی نظام سے بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہی اس ملک کے وارث ہیں، ان سے ہی فیصلہ لینا پڑے گا۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں لڑائیاں جاری رہیں تو انارکی آئے گی اور خدانخواستہ لیبیا اور شام کی سی صورتحال بھی بن سکتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ” کوئی میرے عزیز ہم وطنو” کہنے والا آجائے، سیاست دان مل بیٹھیں اور پورے ملک میں انتخابات کی ایک تاریخ پر متفق ہوجائیں، دو صوبوں میں الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی