شردھا کپور نے شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کی وجہ بتادی

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹار شردھا کپور شردھا کپور نے ان وجوہات کا انکشاف کردیا ہے کہ جن کے سبب انہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان، اور عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے ہمیشہ انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تو جھوٹی میں مکار: رنبیر کپور کو شردھا کے ساتھ فلم کی تشہیر سے عالیہ بھٹ نے روک دیا ؟

ایک تازہ انٹرویو میں نامور اداکار شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور نے بالآخر وہ وجہ بتادی جس کی بنا پر انہوں نے بالی ووڈ کے 3 بڑے ناموں میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی فلم میں کام کرنا گوارا نہیں کیا۔

شردھا کپور نے حال ہی میں ایک کامیاب ہارر کامیڈی فلم ’اسٹری 2‘ میں کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی بار پیشکش کے باوجود اب تک ہندی سنیما کے سپر اسٹارز شاہ رخ، سلمان اور عامر ساتھ کام نہیں کیا۔

مزید پڑھیے: ایک منٹ کے ایک کروڑ روپے، اتنے زیادہ پیسے لینے والی اداکارہ کون ہیں؟

اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ آپ کو فلم کی پیشکش کی جاتی ہے لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو دیا جانے والا کردار کوئی خاص پرجوش اور مزے کا نہیں ہے یا یہ کردار آپ میں موجود فنکار کو چیلنج نہیں کرتا تو آپ اسے قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ تھی کہ جب بھی پیشکش ہوئی انہوں نے وہ رول ٹھکرا دیے۔

مزید پڑھیں: رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘کی باکس آفس پر کمائی کی رفتار برقرار

شردھا نے کہا کہ میں اچھی فلموں کا حصہ بننا، اچھی کہانیوں والی فلموں میں شامل ہونا، اچھے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا اور اچھا کام کرنا چاہتی ہوں۔ اگر ان باتوں کے ساتھ مجھے اچھے اداکاروں یا بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ایسی پیشکش خوشی سے قبول کرلوں گی۔

شردھا کپور نے 200 کروڑ روپے منافع کمانے والی ’اسٹری 2‘ سے قبل رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’تو جوٹھی میں مکار میں کام کیا جس نے دنیا بھر میں 223 کروڑ روپے کمائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟