پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسہ کیوں ملتوی کیا، وجہ سامنے آگئی

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر جلسے کی تاریخ تبدیل کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: ریڈ زون سیل، ’آج نکلنا ہوگا‘، عمران خان

اعلامیے میں کہا گیا ہے اطلاعات ہیں کہ حکومت اس جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کررہی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے تمام کارکنان کو جلسے کی تیاری جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر نے آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی جس کے بعد آج کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی، آئندہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

بعدازاں، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران عمران خان کو مذہبی جماعت کے احتجاج سے متعلق آگاہ کیا تھا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی تھی کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کے لیے آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی، آئندہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا جس کے بارے میں پہلے سے نوٹیفائی ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔  ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں عوامی اجتماع منعقد کرسکتی ہے۔ جلسے کے لیے 40 نکاتی شرائط سے بھی پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان