26 اگست کو لاہور میں تعطیل کا اعلان کیوں؟

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے 26 اگست (پیر) کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، حضرت داتا گنج بخشؒ ہجویری المعروف داتا صاحب کے سالانہ عرس کے موقع پر 26 اگست بروز پیر ضلع لاہور میں مقامی تعطیل ہوگی اور تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

مقامی تعطیل سے متعلق اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق پنجاب سول سیکریٹریٹ اور اس کے ذیلی و ریجنل دفاتر کے علاوہ لاہور میں واقع تمام سرکاری دفاتر پر ہوگا۔

قبل ازیں، لاہور کی عدالتوں کے لیے 26 اگست کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عابد عزیز شیخ کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 26 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے 981ویں عرس کے سلسلہ میں لاہور کی عدالتوں میں چھٹی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp