راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، بنگلہ دیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 27 رنز بنا لیے

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روزکا کھیل ختم ہو گیا ہے، بنگلہ دیش نے پاکستان کی پہلی اننگز 448 رنز کے جواب میں 12 اوورز کھیل کر بغیر کسی نقصان کے 27 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے اننگز کا آٰغاز شادمان اسلام اور ذاکر حسین نے کیا، شادمان حسین اس وقت 12 جب کہ ذاکر حسین 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش تیسرے روز کے کھیل میں جمعہ 23 اگست کو 27 رنزسے اپنی اننگز کا آغاز کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سعود شکیل اور محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ کے نتیجے میں 6 وکٹوں کے نقصان پر468 رنزبنا کرپہلی اننگز ڈکلیئرکر دی تھی، محمد رضوان نے 239 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 171 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹاپ اسکورر سعود شکیل رہے جنہوں نے 261 گیندوں پر 141 رنز اسکور کیے، انہیں مہدی حسن میراز کی گیند پر لٹن داس نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا، ان کی اننگز میں 9 چوکے بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی طرف سے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سینچری اسکور کیں۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے سے پہلے تک پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے تھے اس وقت محمد رضوان نے 89 رنز اور سعود شکیل 86 رنز بنا کر 142رنز کی مضبوط شراکت داری قائم کر چکے تھے۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: سستے ٹکٹ کہاں سے کیسے مل سکتے ہیں؟

میچ کے پہلے روز پاکستانی بلے باز بنگلہ دیشی بولرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور محض 16 کے مجموعی اسکور پر 3وکٹیں گنوا دیں، تاہم اوپنر صائم ایوب اور سعود شکیل نے بنگلہ دیشی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور نصف سینچریاں بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

گزشتہ روز پہلے دن کے کھیل کے اختتام سے پہلے 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ جس کے بعد محمد رضوان نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر ٹیم شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 41 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہوگیا۔

کپتان شان مسعود اور تجربہ کار بلے باز بابراعظم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، بابراعظم ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود صرف 6رنز بنا سکے، تاہم ان کے آؤٹ ہونے پر بھی ایک تنازع بنا جس پر سوشل میڈیا پر بھی خوب تبصرے ہوئے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سعود شکیل اور محمد رضوان کی زبردست بیٹنگ کے نتیجے میں 6 وکٹوں کے نقصان پر468 رنزبنا کرپہلی اننگز ڈکلیئرکر دی، محمد رضوان نے 239 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے شاندار 171 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے ٹاپ اسکورر سعود شکیل رہے جنہوں نے 261 گیندوں پر 141 رنز اسکور کیے، انہیں مہدی حسن میراز کی گیند پر لٹن داس نے کیچ پکڑ کر آؤٹ کیا، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق محض 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ بھی جلد ہی 14 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان شان مسعود 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 16 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابراعظم صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، چوتھی وکٹ 114 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، پانچویں وکٹ 354 کے مجموعی اسکور پر گری جب سعود شکیل شاندار 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، چھٹی وکٹ 398  کے مجموعی اسکور پر گری جب آغا سلمان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے شاندار 171رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی اسکور 448 تک پہنچا دیا، شاہین شاہ آفریدی نے 29رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف شان مسعود کی وکٹ تنازعہ کا شکار بن گئی

بنگلہ دیش کی جانب سے شرف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شرف الاسلام نے کپتان شان مسعود اور بابر اعظم کی وکٹ حاصل کی، جبکہ حسن

 محمود نے دونوں اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو پویلین بھیجا۔ مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس موقع پر کپتان شان مسعود نے بھی کہا تھا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے۔

یہ بھی واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ  بارش کی وجہ سے آؤٹ فلیڈ گیلی ہونے کے باعث ساڑھے 5گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور 41 اوورز کا کھیل ڈیرھ گھنٹے تک وقت بڑھا کر مکمل کروایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp