بنگلہ دیش کے خلاف شان مسعود کی وکٹ تنازعہ کا شکار بن گئی

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا  پہلا میچ  آج راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور صرف 16 رنز پر پاکستان نے 3 وکٹیں گنوادیں۔

گرین شرٹس کی جانب سے میچ کا آغاز ہوا تو عبد اللہ شفیق 12 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ  14 رنز پر جبکہ کپتان شان مسعود 6 رنز بناکرلٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

لیکن شان مسعود کی وکٹ اس وقت تنازع کا شکار بن گئی جب بنگلہ دیش کی ٹیم نے ریویو کا سہارا لیا اور تھرڈ امپائر کی جانب سے شان مسعود کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

 لیکن جب تھرڈ امپائر کے ریویو میں کیمرا سلو کیا گیا تو اس میں صاف نظر آ رہا تھا کہ بال بیٹ کے بجائے پیڈ پر لگی اور پھر وکٹ کیپر کی جانب سے پکڑے گئے کیچ کو آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شائقین کی جانب سے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ آؤٹ غلط قرار دیا گیا ہے۔

بعد ازاں سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شان مسعود نے گراؤنڈ میں بھی ناراضی کا اظہار کیا اور پویلین پہنچ کر کوچ کو ویڈیو دکھا کر یہ کہتے نظر آئے کہ ان کو آؤٹ قرار دینے کا فیصلہ غلط تھا۔

احتشام صدیقی نے شان مسعود کو آؤٹ قرار دینے کے فیصلے پر کہا کہ یہ واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے  ساتھ میدان میں اتری ہے۔ کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار