کجھور کے بارے میں چند دلچسپ حقائق، جن کا جاننا بہت ضروری ہے

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئیے! آج ہم آپ کو کھجوروں سے متعلق چند دلچسپ حقائق بتاتے ہیں۔

دنیا میں کھجور کی بہت سی اقسام پیدا ہو رہی ہیں۔ ان میں میڈ جول، میبروم، عجوہ، ڈیگلٹ اور پیا روم بھی ہیں۔ آپ یہ بھی جان کر حیران ہوں گے کہ کھجور کے ایک درخت سے تقریباً10،000کھجوریں حاصل ہوتی ہیں۔ مصر، سعودی عرب اور ایران دنیا میں سب سے زیادہ کھجوریں پیدا کرنے والے ممالک ہیں۔

کھجور کی غذائی اہمیت کا ذکر قرآن پاک میں بھی کیا گیا ہے۔ کھجور میں اہم وٹامنز، معدنیات اور فائبر پائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کو متعدد بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

کھجور توانائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اسی لیے رمضان المبارک میں مسلمان کھجور ہی سے روزہ افطار کرتے ہیں۔

ذائقے اور بناوٹ کے لحاظ سے کھجور کی مختلف قسمیں

1۔میڈ جول:

یہ کھجور اپنے بڑے سائز، نیلے رنگ اور میٹھے ذائقے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔

2۔میبروم:

کھجور کی یہ قسم کھجوروں کی دیگر اقسام کے مقابلے میں کم میٹھی ہوتی ہے۔ اس کی شکل لمبی اور رنگت سرخی مائل بھوری ہوتی ہے۔

3۔عجوہ:

یہ کھجوریں مدینہ میں اُگائی جاتی ہیں۔ یہ رسیلی اور ذائقے میں بہت میٹھی ہوتی ہیں۔

4۔ڈیگلٹ:

ان کھجوروں کا سائز درمیانہ اور رنگ ہلکا ہوتا ہے۔ یہ کھجوریں کھانا پکانے اور بیکنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

5۔پیا روم:

ان کھجوروں کا رنگ قدرے سیاہ ہوتا ہے اور یہ ذائقے سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ کھجوریں تھوڑی خشک اور اپنے مختلف ذائقے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔

کھجور  کے بارے میں مزید دلچسپ معلومات:

ہزاروں سال سے لوگ کھجور کو کاشت کرتے چلے آرہے ہیں۔ کھجور کے صرف مادہ پودے ہی پھل دیتے ہیں۔

کھجور کا درخت 100کلوگرام(220پاؤنڈز)سے زیادہ کھجوریں پیدا کر سکتا ہے یعنی کھجور کے ایک درخت سے ہر فصل کے موسم میں تقریباً10،000کھجوریں حاصل کی جاتی ہیں۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں اُگنے والی عجوہ کھجوردنیا میں سب سے مہنگی ہے۔

دنیا میں ہر سال 9ملین میٹرک ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے۔

کھجوریں مشرق وسطیٰ اور پڑوسی خطوں کے گرم مرطوب ممالک میں اُگتی ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ کھجور فراہم کرنے والا ملک مصر ہے جو 18 فیصد کھجور پیدا کرتا ہے۔

سعودی عرب تقریباً17فیصد اور ایران 14فیصد کھجور پیدا کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp