کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ ناقابل قبول، مریم نواز نے آپریشن کا اعلان کردیا

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس موبائل وین پر راکٹ حملہ کرکے 12 پولیس جوانوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا، جبکہ 5پولیس جوان لاپتا ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے ماچھکہ کے علاقے میں بارش کے پانی کے باعث کیچڑ میں پھنسی 2 پولیس گاڑیوں کو کچے کے ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 پولیس جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ دیگر 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: رحیم یار خان راکٹ حملہ، 12 پولیس جوان شہید، 6 زخمی، 5 لاپتا

یہ علاقہ گوٹکی اور اوباڑہ کی سرحد کے قریب ہے جہاں گوٹکی کے ایک پولیس آفیسر نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکوؤں نے اچانک یہ ہولناک حملہ رحیم یار خان کے دریائی علاقے ماچھکے میں کیا، جب گاڑیاں شدید بارش کے باعث کیچڑ میں پھنسی ہوئی تھیں۔ واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے افسران کو فوری ڈاکوؤں کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس سانحہ میں اغوا کرلیے گئے پولیس اہلکاروں کی فوری طور پر بازیابی کے لیے آپریشن کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے حکم پر پنجاب پولیس کے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور خود رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں۔ مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ ہو نہیں سکتا کہ اس کا بدلہ نہ لیا جائے، تمام اغوا کیے گئے پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کے لیے آپریشن کیا جائے گا اور  لاقانونیت کی آماجگاہوں کو مکمل طور پر نابود کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکو پکڑنے کے لیے تینوں صوبوں سے بیک وقت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آپریشن نگرانی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور ٹیم کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ اس معاملے کا فیصلہ کن حل ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن