ریال میڈرڈ کے کھلاڑی ٹریننگ کے دوران خصوصی ماسک کیوں پہنتے ہیں؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شائقین نے ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سیشن میں خصوصی ماسک پہنے دیکھا تو شائقین حیران رہ گئے۔ ہسپانوی جائنٹس اکثر اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، لیکن 21 اگست کو ان کی ٹریننگ کے انداز نے لوگوں کی آنکھوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

کھلاڑیوں بشمول کیلیان ایمباپے اور تجربہ کار لوکا موڈرچ نے ماسک پہن رکھے تھے، جبکہ وہ اپنی رفتار سے رننگ کر رہے تھے۔ لیکن ریال میڈرڈ کے کھلاڑی ٹریننگ کے دوران خصوصی ماسک کیوں پہنتے ہیں؟

مزید پڑھیں:رونالڈو کایوٹیوب پر نیا ورلڈ ریکارڈ، 90 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز

جی ہاں! ٹیم کے فٹنس کوچ انتونیو پنٹس وضاحت کرچکے ہیں کہ کھلاڑی ماسک کا استعمال کیوں کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ماسک ٹیسٹ کے ساتھ میں کھلاڑیوں کے اسٹیمنا اور سانس کی پختگی کا اندازا کرکے ان کی بہتری کی ورزش اور خوراک کا بہتر اندازا کرسکتا ہوں۔

ریال میڈرڈ کلب 25 اگست کو اپنے پہلے ہوم میچ میں ولاڈولیڈ کے خلاف کھیلے گا۔ لاس بلانکوز نے 14 اگست کو سپُر کپ کے فائنل میں اٹلانٹا کو شکست دے کر پہلے ہی نئے سیزن کا پہلا چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp