رونالڈو کایوٹیوب پر نیا ورلڈ ریکارڈ، 90 منٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبرز

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر، پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کردیا ہے، ان کے چینل نے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی فٹبال کی دنیا میں شہرت سے کون واقف نہیں ہے، لیکن اب ایک الگ چیز ہے جس میں پرتگالی اسٹار کو اپنے ارجنٹائنی ہم منصب  پر بالا دستی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سپر کپ، کرسٹیانو رونالڈ کی ٹیم ’النصر‘ فائنل میں پہنچ گئی

سعودی پرو لیگ کلب النصر کے ساتھ کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا، ان کے چینل کو صرف 55 منٹ میں ایک لاکھ سبسکرائبرز اور پھر 90 منٹ میں 10 لاکھ صارفین نے سبسکرائب کیا۔

بات یہاں تک نہیں رکی بلکہ کرسٹیانو رونالڈو کے چینل کو لیونل میسی کے سبسکرائبرز کی تعداد سے زیادہ ہونے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگا، بدھ کی سہ پہر لیونل میسی کے چینل کے 2.2 ملین سبسکرائبرز ہیں، جبکہ کرسٹیانلو رونالڈو کے ایک ہی دن میں 6 ملین سے زیادہ سبسکرائبر ہوگئے ہیں۔

لیونل میسی نے 1 ستمبر 2021 سے چینل پر صرف ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جبکہ رونالڈو نے 11 ویڈیوز کے ساتھ اپنا ڈیبیو کیا، ان کے چینل نے سب سے کم وقت میں اتنے سبسکرائبرز حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

کرسٹیانو رونلڈو نے چینل لانچ کرتے ہوئے پیغام دیا ہے یہ پلیٹ فارم ان کے فٹبال ‘سب سے بڑے جذبے’ کے ساتھ ساتھ خاندان، صحت، غذائیت، تعلیم اور کاروبار سمیت دیگر دلچسپیوں کے بارے میں بات کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا

’UR‘ یوٹیوب چینل تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا چینل بن سکتا ہے جو فی الحال پروڈکٹیو مواد بنانے والے مسٹر بیسٹ کے پاس ہے، جن کے 311 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 

39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے شاندار فٹبال کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں، جس نے انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں 7 لیگ ٹائٹل کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر اعزازات کے علاوہ 5 بیلن ڈی آر ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔

انہوں نے جولائی میں کہا تھا کہ یورو 2024 پرتگال کے ساتھ ان کا آخری مقابلہ ہوگا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی