’رونالڈو کا کوئی مقابلہ نہیں‘ گولڈن بٹن حاصل کرنے پر صارفین کے تبصرے

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔ ان کے یوٹیوب چینل نے لانچ ہوتے ہی کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔

 گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے چینل کو سبسکرائب کرنے کی درخواست کی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے 12 گھنٹے میں اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کر کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس وقت رونالڈو نے اپنے چینل پر 29  ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔ پرتگالی فٹ بالر نے اپنے خاندان کے ہمراہ چینل پر یوٹیوب گولڈن بٹن کو ان باکس کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

گولڈن بٹن حاصل کرنے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر صارفین کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو کے لیے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک سپر اسٹار کی حیثیت سے کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی مقابلہ نہیں ہے جو لوگ فٹ بال نہیں دیکھتے وہ بھی جانتے ہیں کہ رونالڈو کون ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بدقسمتی سے آپ اپنے ورلڈ کپ کے جشن کی ویڈیو اپنے یو ٹیوب چینل پر اپلوڈ نہیں کر سکتے۔

ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ یوٹیوب نے اتنے کم وقت میں گولڈن بٹن کیسے تیار کیا اور چند گھنٹوں میں رونالڈو تک کیسے پہنچا دیا؟

واضح رہے یوٹیوب گولڈ بٹن کریئٹرز کو 1 ملین سبسکرائبرز عبور کرنے پر ملتا ہے، جبکہ 10 ملین سبکسرائبرز عبور کرنے پر ڈائمنڈ، 50 ملین پر کسٹم پلے بٹن، 100 ملین پر ریڈ ڈائمنڈ پلے بٹن دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp