بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور  سیلاب سے 11 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ، 131 مویشی ہلاک

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں  طوفانی  بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات میں 22 افراد جان جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 11 بچے بھی شامل ہیں، مختلف حادثات میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی: گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

رپورٹ کے مطابق  بلوچستان میں مون سون بارشوں میں یکم جولائی سے اب تک 5 ہزار 448 ۱فراد متاثر ہوئے ،158 مکانات مکمل منہدم اور 622 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

صوبے میں سیلابی صورتحال سے 102 ایکڑ پر فصلیں اور 35 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں، طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا ، بارشوں کے دوران 131 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں مکانات، رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے   آج گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا کرکے لے گئے

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت