موٹروے پر کھڑی کار سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، جوس کا کیا معاملہ ہے؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق، موٹروے پر کھڑی کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی ہے جبکہ کار کے ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، دالبندین میں کھمبوں سے لٹکتی ہوئی ملنے والی پانچوں لاشیں افغان باشندوں کی نکلیں

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار میں سوار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو میکلوڈ روڈ لاہور کا رہائشی ہے، بدقسمت خاندان لاہور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جارہا تھا کہ اس دوران بھلوال کے قریب موٹروے پر اچانک کار میں سوار تمام افراد پر بے ہوشی طاری ہوگئی جس پر ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق، گاڑی موٹروے پر کافی دیر تک کھڑی رہی جس کے بعد موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جس کے عملے نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔

’انہوں نے جوس پیا تھا‘

کار ڈرائیور عمر قاسم نے پولیس کو بتایا ہے کہ دوران سفر کار میں سوار ایک خاتون کی طبعیت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی: موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق، 7 زخمی

دوسری جانب، پولیس کا کہنا ہے کہ کار سے 2 جوس کے ڈبے برآمد ہوئے ہیں جن میں سے ایک ڈبے پر درج تاریخ تنسیخ گزر چکی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جوس ایکساپئر ہوچکا تھا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی چاروں افراد کی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp