عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی دنیا کے بعد اب یو ٹیوب پر اپنی مقبولیت کا لوہا منوا لیا ہے، ان کے یوٹیوب چینل  ’یو آر کرسٹیانو‘ نے لانچ کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔

رونالڈو نے اب تک اپنے یوٹیوب چینل پر 19 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن میں ہر ویڈیو پر ملین ویووز آ چکے ہیں اور انہوں نے یو ٹیوب پر 30 ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔

معروف فٹبالر کے یو ٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے اور  صارفین کے مطابق انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے رونالڈو کے یوٹیوب چینل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت اسے دنیا کا سب سے مشہور یوٹیوب چینل بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’رونالڈو کا کوئی مقابلہ نہیں‘ گولڈن بٹن حاصل کرنے پر صارفین کے تبصرے

یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹری دیتے ہی 2 نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں جس میں یو ٹیوب پر کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 1 دن کے اندر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز شامل ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹس موجود ہیں، ایکس پلیٹ فارم پر 112.5 ملین، فیس بک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 636 ملین فالوورز ہیں۔

5 بار بیلن ڈی او ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ کھلاڑی پرتگالی فارورڈ سعودی عرب کے کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp