ساحل سمندر پر انسانی کھوپڑی کی دریافت، حقائق سامنے آگئے

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل سمندر پر انسانی کھوپڑی دریافت ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، لانگ بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں لائف گارڈز نے پیر کی صبح سوا 7 بجے کال کی اور ساحل سمندر سے ملنے والی انسانی کھوپڑی کے بارے میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: ایک شخص کے گھر سے 40 انسانی کھوپڑیاں، ریڑھ کی ہڈیاں اور دیگر اعضا برآمد

ساحل سمندر سے انسانی کھوپڑی ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور پولیس نے ممکنہ قتل کی تحقیقات کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔

کیلیفورنیا کے ساحل پر دریافت ہونے والی کھوپڑی

اسی سلسلے میں فرانزک ٹیم کو بلایا گیا۔ اس ٹیم میں شامل طبی ماہرین نے کھوپڑی کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ یہ کسی انسان کی کھوپڑی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کتے کے حملے کا نشانہ بننے والی خاتون کس عذاب سے گزر رہی ہے؟

فرانزک ٹیم نے پولیس کو بتایا کہ یہ کھوپڑی دراصل پلاسٹک کی بنی ہوئی ہے جو بظاہر ہوبہو انسانی کھوپڑی کی طرح نظر آتی ہے۔ طبی ماہرین کی رائے جاننے کے بعد پولیس نے ’قتل‘ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp