کچے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت، محسن نقوی اظہار یکجہتی کے لیے رحیم یار خان پہنچ گئے

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچے کے علاقے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پولیس سے اظہار یکجہتی کے لیے پولیس لائنز رحیم یار خان پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ نے پولیس لائنز رحیم یار خان میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت اور ایصال ثواب کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ ناقابل قبول، مریم نواز نے آپریشن کا اعلان کردیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں نے عظیم مقصد کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ڈی جی رینجرز پنجاب، سیکریٹری داخلہ پنجاب، آر پی او بہاولپور، کمشنر بہاولپور، ڈی آئی جی سکھر، ڈی پی او رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سمیت سول و عسکری حکام نے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل